ہوا کو شفاف اور تازہ بنانے والا جدید ترین ماسک

کورونا وبا کے دوران پوری دنیا میں لوگوں کو طرح طرح کے فیس ماسک پہنتے دیکھا گیا، کسی نے وائرس سے بچنے کے لیے مہنگا ترین سونے کا ماسک پہنا تو کسی نے بینگن کے چھلکوں سے ہی ماسک تیار کر لیا۔

ایسے میں ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی پیچھے نہ رہیں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نت نئے فیس ماسک پیش کیے، اب حال ہی میں کورین الیکٹرانک کمپنی ایل جی نے انتہائی جدید ترین ماسک تیار کیا ہے۔

کورین کمپنی ایل جی اپنے puricare wearable air purifier ’پیوری کئیر وئیر ایبل ائیر پیوریفائر‘ کی نمائش ٹیکنالوجی میلے آئی ایف اے 2020ء میں کرے گی۔

ایل جی کے اس ایڈوانس ائیر پیوریفائر ماسک میں ایچ 13 ایچ ای پی اے فلٹرز لگے ہوئے ہیں جو کہ کمپنی کے دیگر ہوم اپلائنسس میں بھی لگے ہوتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ فلٹرز صارفین کو صاف ستھری ہوا اور تازہ سانس فراہم کرتے ہیں۔

دوسری جانب اس میں ریسپائریٹری سینسر بھی لگے ہوئے ہیں جو ماسک پہنے والے کی سانس کی حجم اور اس کے دورانیے کا بھی اندازہ لگا سکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اسے ایک مرتبہ چارج کر کے لو سیٹنگ پر کرنے کے بعد 8 گھنٹے جب کہ ہائی سیٹنگ پر کرنے کے بعد 2 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکے گا۔

علاوہ ازیں اس کا چارجنگ کیس یو وی (الٹرا وائلٹ) روشنی سے لیس ہے جو کہ خطرناک جراثیم کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

ایل جی کی جانب سے اس ایڈوانس فیس ماسک کو مارکیٹ میں پیش کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس کی قیمت کا ابھی تک پتہ چل سکا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو