بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں یوم عاشور پر بھی ریاستی دہشت گردی جاری رہی اور مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیاگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے سری نگر میں محاصرےکی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کردیے۔

3 روز میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے، بھارتی فوج نے گذشتہ روز پلواما میں 3 اور جمعہ کو شوپیاں میں 4 نوجوانوں کو شہید کیا تھا۔

قابض بھارتی فوج نے یوم عاشور کے جلوس پر بھی فائرنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 40 کشمیری زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 10 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو محکوم بنانے کے بھارتی ہتھکنڈے ماضی کی طرح ناکام ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو