کورونا کے باعث بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کی فریاد سن لی گئی

کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے پاکستانی شہریوں کی فریاد سن لی گئی۔

کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹرین سروس 15 مارچ کو معطل ہو گئی تھی جس کے باعث سینکڑوں پاکستانی بھارت میں پھنس کر رہ گئے تھے۔

پاکستانی شہری بھارت کے مختلف شہروں جن میں گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، نئی دہلی، راجستھان میں پھنس گئے تھے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے مذکورہ پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہو رہی ہے۔

بھارت میں پھنسے ہوئے 200 پاکستانی شہریوں کی 3 ستمبر کو واپسی ہو گی، پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے ہو گی جس کے لیے واہگہ بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔

پاکستان پہنچنے والے شہریوں کو پہلے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور پھر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو