جرمنی میں کورونا پابندیوں کیخلاف مظاہرے پہ 300 افراد گرفتار

جرمنی میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے 300 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

جرمن حکام کے مطابق دارالحکومت برلن میں 35 سے 38 ہزار افراد کورونا وائرس کی پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور روسی سفارتخانے کے سامنے دائیں بازو کے انتہاپسندوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا۔

برلن حکام نے رواں ہفتے کورونا مخالف مظاہروں پر پابندی لگائی تھی جسے مقامی عدالت نے ختم کرتے ہوئے مظاہروں کی اجازت دے دی تھی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو