مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں محاصرے کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گذشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں محاصرے کی آڑ میں 4 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا تھا۔

دو روز کے دوران دوران بھارتی فورسز کےآپریشن میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد اب 7 ہوگئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو