کیٹیگری 4 طوفان لورا ریاست لوزیانا سے ٹکرا گیا

لوزیانا کے شہر لیک چارلس میں طوفانی ہواؤں کےساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لوزیانا اور ٹیکساس میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

طوفان کے راستے میں آنے والے ٹیکساس اور لوزیانا کے علاقوں سے 6 لاکھ سے زائد افراد کو انخلاء کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ سمندری طوفان کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

لوزیانا کے گورنر نے خبردار کیا ہے کہ طوفان سے ریاست کے متاثرہ حصے پانی میں ڈوب سکتے ہیں، طوفان کے باعث 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

واضح رہے کہ دوسرے سمندری طوفان لورا کے باعث ہیٹی میں 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو