ایران عالمی جوہری توانائی ایجنسی کو مشتبہ تنصیبات تک رسائی دینے پر رضامند

ایران اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو اپنی دو مشتبہ جوہری تنصیبات تک رسائی دینے پر رضامند ہوگیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے سے تعاون پہلے کی طرح جاری رکھیں گے۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی نے دورہ ایران میں ایرانی صدر حسن روحانی اور ایرانی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ علی اکبر صالحی سے ملاقات بھی کی۔

تہران میں ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ایران عالمی ادارے کو مطلوب دو جوہری تنصیبات تک رسائی دے گا اور ایرانی جوہری تنصیات کے معائنے کی تاریخوں پر بھی اتفاق ہوگیا ہے۔ تاہم تاریخوں کا نہیں بتایا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو