فیصل واوڈا ایک بار پھر صحافیوں سے الجھ پڑے، دھمکی آمیز زبان کا استعمال

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا ایک بار پھر صحافیوں سے الجھ پڑے اور سوشل میڈیا پر ہلکے پھلکے انداز میں کی جانے والی تنقید بھی برادشت نہیں کرسکے۔

فیصل واوڈا نے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرنا تھی اور اس حوالے سے ان کے پبلک ریلیشنز آفیسر (پی آر او) نے بھی صحافیوں کو مطلع کیا تھا تاہم وفاقی وزیر نے اپنا ارادہ منسوخ کردیا۔

اس پر ایک صحافی خلیق کیانی نے ٹوئٹر پر فقط اتنا لکھا کہ فیصل واوڈا نے اپنی روایت برقرار رکھی، اسی ٹوئٹ پر صحافی مبشر زیدی نے تبصرہ کیا کہ ‘جوتا نہیں ملا ہوگا’۔

اس تبصرے پر فیصل واوڈا سیخ پا ہوگئے اور مبشر زیدی کو جواب دیتے ہوئے بولے کہ’ جب ملے گا تو آپ کو پڑے گا بھی، تب آپ کو پتہ بھی چل جائے گا’۔

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ فیصل واوڈا صحافیوں پر اس طرح غصہ ہوئے ہوں،کاغذات نامزدگی میں دہری شہریت چھپانے کی خبر پر بھی وہ صحافیوں کے خلاف بھی نامناسب زبان استعمال کر چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو