افغان صوبے پروان میں بارش اور سیلابی ریلے سے بڑی تباہی

افغان صوبے پروان میں موسلا دھار بارشوں اور سیلابی ریلے نے بڑی تباہی مچا دی ہے، 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق موسلا دھار بارش کے ساتھ سیلابی ریلا گزشتہ رات 3 بجے ضلع چاریکار میں داخل ہوا۔

سیلابی ریلے میں علاقے کے 500 گھر اور متعدد گاڑیاں بہہ گئیں، علاقے کے مکانات سیلابی ریلے کے ساتھ آئی مٹی اور کیچڑ تلے دب گئے۔

افغان حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

متاثرہ علاقے میں مٹی اور کیچڑ تلے دبے افراد اور لاشوں کو نکالنے کا کام کیا جا رہا ہے اور امدادی کاموں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلا آیا تو اس وقت متعدد افراد سو رہے تھے جو گھر خالی نہ کرسکے۔

حکام نے بتایا کہ علاقے کے متعدد مکانات سیلابی ریلے کے ساتھ آئی مٹی اور کیچڑ تلے دب گئے جب کہ کیچڑ تلے دبے افراد اور لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو