بھارت اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں خود گرگیا، فاروق عبداللہ

مقبوضہ کشمیر کی جماعت نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کر کے بھارت خود اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں گرگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ کا کہنا تھا کہ کشمیر اب ایسا عالمی مسئلہ بن گیا ہے جس سے بھارتی حکومت بچ نہیں سکتی۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں بعد کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر تین بار بحث کی گئی اور آگے بھی یہ جاری رہے گی۔

فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ امریکا کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے بھی صدر بننے پر کشمیریوں کو آزادی دلانے کا کہہ دیا ہے، چین بھی کشمیر کے لیے بولتا ہے اور بھارت سے آرٹیکل 370 بحال کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو