60 ہزار 804 ٹن درآمدی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

وفاقی حکومت کی جانب سے بحران کے پیش نظر درآمد کی اجازت ملنے کے بعد گندم کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق مصر کی سعد بندرگا سے آنے والا ایم وی سمٹ نامی جہاز 60 ہزار 804 میٹرک ٹن گندم کے ساتھ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔ کے پی ٹی نے درآمدی گندم کی آف لوڈنگ کے موثر انتظامات کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے درآمدی گندم کی ترسیل کے لیے کے پی ٹی سی سہولتوں اور موثر انتظامات کی درخواست کی تھی۔ گندم کی مزید کھیپ بھی آنے والے ہفتوں میں کراچی بندرگاہ پہنچے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو