ترکی سے ایران میں داخلے کی کوشش، ایرانی گارڈز کے ہاتھوں تین مسلح افراد ہلاک

ایران کے سرحدی گارڈز نے ترکی سے ملحقہ سرحدی علاقے سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا۔

ایرانی حکام کے مطابق ترکی سے ملحقہ سرحدی علاقے ماکو میں ایرانی گارڈز کا ایران میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مسلح افراد سے مقابلہ ہوا، جس میں تینوں مسلح افراد مارے گئے۔

ایرانی حکام کے مطابق مسلح افراد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد، مواصلات کا نظام اور ڈیوائسز برآمد ہوئیں۔

تینوں مسلح افراد کا تعلق امریکا کے ایران مخالف گروپ سے بتایا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو