قومی اسمبلی اجلاس میں شاہد خاقان اور اسپیکر کے درمیان تلخ کلامی

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خطاب کے دوران حکومتی بینچز سے چور چور کے نعرے لگائے گئے جس پر سابق وزیراعظم غصے میں آگئے۔

ایوان میں شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں قومی احتساب بیورو (نیب) قوانین سمیت حکومت کو شدید تنقید بنایا، اس دوران حکومتی بینچوں سے چور چور کے نعرے گئے جس پر شاہد خاقان عباسی غصہ ہوگئے۔

چور چورکے نعروں پر شاہد خاقان عباسی نے غصے میں جواب دیا کہ ‘چور آپ کا باپ ہے’، اس دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی مداخلت پر شاہد خاقان ان پر بھی برس پڑے۔

شاہد خاقان عباسی نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’ اسپیکر شرم کریں اور حکومتی ارکان کو تنقید سے روکیں’۔

اسپیکر قومی اسمبلی بھی ناراض ہوگئے، ان کا کہنا تھا کہ ‘آپ وزیراعظم رہے ہیں، آپ حوصلہ پیدا کریں، اپنی زبان درست کریں’۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو