پولیس کا نہتے سیاہ فام کو گولیاں مارنے کا تازہ واقعہ

امریکا میں پولیس کا سیاہ فام نہتے شخص کو گولیاں مارنے کا تازہ واقعہ سامنے آیا ہے.

ریاست وسکونسن میں پولیس اہلکار نےسیاہ فام شخص کو قریب سے 7 گولیاں ماریں، واقعے کے بعد وسکونسن میں مشتعل افراد کے پر تشدد مظاہرے شروع ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے گاڑی میں بیٹھنے والے سیاہ فام شخص جیکب بلیک کی پہلے ٹی شرٹ پیچھے سے پکڑی اور پھر انتہائی قریب سے اسے 7 گولیاں ماریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں وہاں ایک گھریلو جھگڑے پر بلایا گیا تھا، جیکب بلیک پر فائرنگ کرنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال میں زیر علاج جیکب بلیک کی حالت تشویش ناک ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو