’گزشتہ 2 سالوں میں حکومتی قرض میں 45 فیصد اضافہ‘

وزارت خزانہ نے نئی دستاویز جاری کی ہے جس کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں حکومتی قرض میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کی جانے والی نئی دستاویز کے مطابق 2 سالوں میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کے 87 فیصد کے برابر ہوگیا جب کہ قرض میں اضافے کی بڑی وجہ مالی خسارہ پورا کرنے کے لیے لیا گیا قرض ہے۔

دوسری جانب قانون کے مطابق حکومتی قرض جی ڈی پی کے 60 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کے دور میں حکومتی قرضہ جی ڈی پی کا تقریباً 73 فیصد تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو