پاکستان میں 84 فیصد افراد گھریلو آمدنی میں کمی پر فکر مند ہیں: سروے

عالمگیر وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پریشان عوام نے گیلپ پاکستان کے سروے میں معاشی مشکلات کا اظہار کردیا۔

عوامی آراء جاننے کے لیے معروف ادارے گیلپ پاکستان کی جانب سے سروے کیا گیا جس کے مطابق 84 فیصد افراد گھریلو آمدنی میں کمی پر فکر مند نظرآئے ہیں۔

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 16 فیصد نے آمدنی میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا جب کہ 10 فیصد نے اخراجات پورے کرنے کے لیے سیونگز استعمال کرنے کا کہا ہے۔

سروے کے مطابق حکومتی اداروں اور این جی اوز سے مدد لینے کا کہنے والے افراد کی شرح 6 فیصد کمی کے بعد 3 فیصد ہوگئی ہے. جبکہ آمدنی بڑھانے پر غور کرنے کا بھی 11 فیصد افراد نے بتایا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو