سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مراعات دینے اور تعمیرات کےشعبے سےمنسلک صنعتوں کو ترقی دینے کے لئے سندھ فنانس ایکٹ میں ترمیم کرکے کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ حکومت نے تعمیراتی شعبے اور اس سے منسلک چالیس صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ کیپٹل ویلیو ٹیکس غیر منقولہ جائیداد کی ٹرانزیکشن پر وصول کیا جاتا تھا کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت، رئیل اسٹیٹ کا شعبہ اور دیگر منسلک کاروبار کو فائدہ ہوگا اور لاکھوں افراد کے لئے ملازمتوں و کاروبار کے امکانات بڑھیں گے۔
غیر منقولہ جائیداد کی خریدوفروخت پر کیپٹل ویلیو ٹیکس مکمل ختم کرنے کےلئے سندھ حکومت نے فنانس ایکٹ میں ترامیم کا مسودہ تیار کیاہےاور مجوزہ مسودہ قانون آج غور و منظوری کے لئے سندھ اسمبلی میں پیش کیاجائےگا۔
سندھ اسمبلی کی منظوری اور گورنر کی توثیق کےبعد کیپٹل ویلیو ٹیکس کی وصولی روک دی جائیگی۔ سندھ فنانس ترمیمی بل دو ہزار سندھ اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔