عراق:امریکی و اتحادی افواج کا تاجی ملٹری بیس سے انخلا

امریکی اور اتحادی افواج کا عراق کے تاجی ملٹری بیس سے انخلا ہوگیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اتحادی افواج نے انخلا کےبعد تاجی ملٹری بیس عراقی فورسز کے حوالے کردیا ہے ۔

تاجی ملٹری بیس پر امریکی اتحادی افواج کے 2ہزار اہلکار موجود تھے، جس کا اب عراقی فورسز نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق دارلحکومت بغداد کے شمال میں 20 کلو میٹر کی دوری پر واقع تاجی ملٹری بیس پر ایران کی جانب سے کئی بار راکٹ حملے ہوچکے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی اتحادی افواج رواں برس کےد وران عراق کے 8 فوجی اڈوں کو خالی کرچکی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق عراق میں امریکا کے 5ہزار اور اتحادی افواج کے 2 ہزار 500 فوجی تعینات ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو