افغان طالبان کا وفد آج رات پاکستان کے دورے پر پہنچے گا

قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد آج دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے سیاسی دفتر کا وفد ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں آج رات قطر کے دارالحکومت دوحہ سے اسلام آباد پہنچےگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان طالبان کے وفد کو پاکستان کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے، وفد کے ساتھ افغان امن عمل میں پیش رفت پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورے کی دعوت دی تھی۔

ذرائع کے مطابق وفد افغان دھڑوں کے درمیان مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے بات چیت کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو