پی ٹی آئی ایم این اے کو شہریوں نے بارش سے متاثرہ علاقے میں داخلے سے روک دیا

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر کے دو دن بعد سرجانی ٹاؤن پہنچنے پر شہریوں نے احتجاج کیا۔

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاب جہانگیر سرجانی ٹاون پہنچے تو انھیں بھی شہریوں کے غصے کا سامنا کرنا پڑا۔

سیاسی نمائندوں کی جانب سے دو روز بعد علاقے کا حال پوچھنے پر شہریوں نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

علاقہ مکینوں نے رینجرز کے ہمراہ آنے والے رکن قومی اسمبلی کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔

اس سے قبل بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے صوبائی وزیر شہلا رضا نے ناگن چورنگی پہنچی تھیں جہاں موجود لوگوں نے پانی صاف نہ ہونے اور دیگر مسائل پر احتجاج کیا اور شکایات کے انبار لگا دیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو