مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ائیر فورس افسر نے خود کشی کرلی

کشمیر میڈیا سروس( کے ایم ایس ) کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر فورس افسر نے جموں ائیر فورس اسٹیشن میں خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 53 سالہ بھارتی افسراندرپال نے خودکشی اپنی سروس پستول سے کی۔

ائیر فورس اسٹیشن پر موجود اندر پال کے ساتھی اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی۔

بھارتی ائیر فورس کے افسر کے اقدام خودکشی کے بعد ان کا پوسٹ مارٹم اور کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی ہے ،پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں 13 سالوں کے دوران قابض بھارتی فورسز کے 467 اہلکار خود کشی کرچکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو