کراچی میں گرین لائن پراجیکٹ مسائل کی وجہ قرار

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں بننے والے گرین لائن پراجیکٹ کو بھی شہر میں پیدا ہونے والے مسائل کی وجہ قرار دے دیا۔

گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کراچی کا دورہ کیا۔

شہر کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 38 نالے بلدیہ عظمیٰ کی ذمہ داری تھی وہ صوبائی حکومت صاف کر رہی ہے، تین نالے این ڈی ایم اے نے مانگے جو تین دن پہلے صاف ہوئے، بارش نے بتا دیا ہے کہ کیا حال ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی بہتری کے لیے 10 سال سے کام کر رہی ہے، پورے شہر میں ضلع وسطی کے علاوہ کہیں بڑی مشکلات نہیں ہیں، گرین لائن نے بھی مسئلے مسائل پیدا کیے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو