بلوچستان میں بھی مون سون بارشیں، بولان ندی میں طغیانی سے گیس پائپ لائن ٹوٹ گئی

بلوچستان میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا اور موسلادھار بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

صوبہ بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں مون سون بارشیں جاری ہیں اور ہرنائی و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔

پہاڑی سلسلوں میں تیز طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور رابطہ سڑکیں متاثر ہوگئیں جب کہ پنجاب قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہیں جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ہرنائی میں سیلاب کے خدشے کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب بولان ندی میں طغیانی سے گیس پائپ لائن ٹوٹ گئی جس کے باعث مچھ کو گیس کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو