ترک صدر کا ’’کاریہ میوزیم‘‘ کو دوبارہ مسجد بنانے کا اعلان

ترک صدر طیب اردگان نے آیا صوفیہ کے بعد تاریخی حیثیت کے حامل کاریہ میوزیم کو دوبارہ سے مسجد بنانے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردگان نے استنبول میں واقع تاریخی حیثیت کی حامل عمارت کاریہ میوزیم کو دوبارہ سے پرانی حیثیت یعنی مسجد کی صورت میں بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

ہزار سالہ تاریخی عمارت کاریہ گرجا گھر استنبول میں گولڈن ہارن کے مغربی کنارے پر واقع ہے، آیا صوفیہ کی عمارت کی بطور مسجد بحالی کے صرف ایک ماہ بعد کاریہ میوزیم کی بھی مسجد کی بحالی کا حکم دیا گیا ہے۔ ان دونوں تاریخی عمارت کی بطور مسجد بحالی کا حکم عدالت نے گزشتہ برس نومبر میں دیا تھا۔

کاریہ چرچ کو 16 ویں صدی میں مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا. جب کہ 1948ء میں تاریخی حیثیت کی حامل اس عمارت کو میوزیم بنادیا گیا تھا. تاہم اب دوبارہ اس میوزیم کو مسجد میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر طیب اردگان نے اپنی انتخابی مہم میں ملک کی دو اہم تاریخی عمارتوں کی بطور مسجد بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ گزشتہ ماہ آیا صوفیہ اور اب کاریہ میوزیم کی مسجد میں تبدیلی سے اپنا وعدہ وفا کردیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو