مین ہولز پر رات کے وقت چمکنے والے اینیمیٹڈ ڈھکن نصب

جاپان کے شہر ٹوکوروزاوا میں سڑکوں کے مین ہول کے عام ڈھکنوں کی جگہ اب رات کے وقت چمکنے والے اینیمیٹد مین ہول کے ڈھکن نصب کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر میں نصب کیے جانے والے ان اینیمیٹڈ مین ہول کے ڈھکنوں پر معروف اینیمیشن سیریز کے کردار بنے ہوئے ہیں۔

ان اینیمیٹڈ ڈھکنوں پر سولر پاور ایل ای ڈی لائٹس لگی ہوئی ہیں جو رات کے وقت چمکتی ہیں جب کہ انہیں جاپان کے پہلے ایل ای ڈی لائٹ والے مین ہولکے ڈھکن کہا جا رہا ہے۔

شہر کے سیوریج سسٹم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ ان اینیمیٹڈ ڈھکنوں کی وجہ سے یہاں رات کے وقت ہونے والے جرائٗم میں کمی آسکتی ہے۔

لوگوں کی جانب سے ان اینیمیٹڈ مین ہول کے ڈھکنوں کے آئیڈیا کو خوب سراہا جا رہا ہے اور لوگ رات کو انھیں دیکھنے آرہے ہیں. یہ ایل ای ڈی مین ہول کے ڈھکن رات کے وقت سڑکوں کی رونق بھی بڑھا رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو