ایف بی آر، ٹیکس چوری کی روک تھام اور ریکوری کیلیے آپریشن تیز

ایف بی آر کے ماتحت ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی ان لینڈ ریونیو کی جانب سے ٹیکس چوری، فراڈکی روک تھام اور ریکوری کیلیے آپریشنز کی رفتار تیز کردی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کراچی کی جانب سے گزشتہ روز جعلی مینوفیکچرنگ یونٹ کے نام پر فنشڈ ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کرکے جعلسازی کے ذریعے 10 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث مجرم مبارک خان کا جمعرات کو ٹیکس کورٹ سے 6 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ایف بی آر کے ماتحت آئی اینڈ آئی لاہور کی جانب سے 4.36 ارب روپے مالیت کی ٹیکس چوری کی ایک واردات کا انکشاف کیاگیاہے۔ ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی آئی آر لاہور نے ایک فوڈ مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مار کر ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کا کیس پکڑ لیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو