اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید، 2 زخمی

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی نوجوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کر دی۔

حکام کے مطابق فلسطینی نوجوان غیر قانونی یہودی آبادکاری والے علاقے میں یہودیوں کے زیرِ استعمال سڑک کے قریب سے گزر رہے تھے جب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوجی 19 سال کے زخمی حمدان کو اپنے ساتھ لے گئے اور کچھ دیر بعد اس کی شہادت کی اطلاع دی، فائرنگ سے زخمی دو فلسطینیوں کو فلسطین کے اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو