پنجاب میں کاروباری اور تجارتی اداروں کے اوقات کار تبدیل

پنجاب حکومت نے صوبے میں کاروباری اور تجارتی اداروں کے نئے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کورونا کے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاروباری ادارے صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ کلینک، فارمیسی، کریانہ، گروسری اور جنرل اسٹورز پر ان اوقات کار کی پابندی کے حکم کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بازاروں اور مارکیٹوں میں ماسک کی پابندی یقینی بنائی جائے، کورونا کم ہو رہا ہے لیکن احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

کمیٹی نے دیگر پابندیاں نرم کرنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کو سفارشات بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو