زرِ مبادلہ کے ملکی ذخائر میں 13 کروڑ 72 لاکھ ڈالر کا اضافہ

ملک کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ 72 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایشیائی انفرا اسٹریکچر انویسٹمنٹ بینک سے 24 کروڑ ڈالرز سے زائد موصول ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 13 کروڑ 72لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مرکزی بینک نے 15 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بیرونی ادائیگیاں بھی کیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔

اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 13 کروڑ ڈالرز کے زائد اضافے سے 12 ارب 60 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 19 لاکھ ڈالر کمی سے 7 ارب 4 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو