پیوٹن کے مخالف اپوزیشن رہنما کو زہر دینے کا انکشاف

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ناقد اپوزیشن رہنما الیکسی نوالنی طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل ہو گئے۔

اپوزیشن رہنما کی ترجمان کا دعویٰ ہے کہ انہیں چائے میں زہر ملا کر دیا گیا۔

الیکسی نوالنی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ سائبیریا سے ماسکو جاتے ہوئے طیارے میں الیکسی کی طبیعت خراب ہو ئی اور وہ بے ہوش ہو گئے۔

طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد الیکسی نوالنی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں اب بھی بے ہوش ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ ان کی کی ٹیم کو شک ہے کہ الیکسی نوالنی کو ان کی چائے میں زہر ملا کر دیا گیا ہے۔

الیکسی نوالنی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سخت ترین ناقدین میں سے ایک ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو