سابق پی ٹی آئی رہنما ، ن لیگی ٹکٹ ہولڈر اور متعدد آزاد امیدوار ق لیگ میں شامل

پاکستان تحریک انصاف ملتان کے سابق صدر ، مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر سمیت متعدد شکست خوردہ آزاد امیدوار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے ہیں۔

این اے 155 ملتان سے آزاد امیدوار ڈاکٹر خالد خان خاکوانی، سابق صدر پی ٹی آئی ملتان، پی پی 126 جھنگ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر محمد آزاد ناصر، پی پی 71 حافظ آباد سے ٹکٹ ہولڈر تحریک لبیک پاکستان سید شعیب شاہ بخاری اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی سیاسی شخصیات ساجد رضا کھیتران اور عابد حسین کھیتران کمالیہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے۔

ان رہنماؤں نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور کامل علی آغا سے ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ ان شخصیات کو خوش آمدید کہتے ہیں، مسلم لیگ ق سے محبت کرنے والوں کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، وہ اپنے دوستوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو