اسرائیل سے رابطوں کا بیان، وزارت خارجہ کا ترجمان برطرف

سوڈان نے اسرائیل سے رابطوں کے بیان پر وزارت خارجہ کے ترجمان کو برطرف کردیا۔

خرطوم سے خبر ایجنسی مطابق سوڈانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ترجمان وزارت خارجہ کے بیان پر شدید حیرت ہے۔

سوڈانی وزارت خارجہ نے کہا کہ سوڈان نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات پر کوئی بات چیت نہیں کی۔

ترجمان نے گزشتہ روز سوڈان کے جلد اسرائیل سے تعلقات قائم ہونے کا بیان دیا تھا۔

ترجمان حیدر بداوی الصادق کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل سے امن معاہدہ کرنے کے خواہش مند ہیں، تعلقات سوڈان کے مفاد میں قائم کیے جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام کے درمیان رابطے سے انکار نہیں ہے، عداوت جاری رکھنے کی کوئی وجہ نہیں، معاہدے سے اسرائیل اور سوڈان دونوں مستفید ہوں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتخانہ کھولنے پر بھی اتفاق ہوا۔

معاہدے پر باضابطہ دستخط آئندہ چند ہفتوں میں ہوں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو