چین ؛ سیلاب سے عالمی ورثہ کے حامل بدھا مجسمے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

سیلابی ریلے میں پھنسے 180 سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا.

چین میں سیلابی ریلے نے یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیئے جانے والے بدھا کے 71 میٹر اونچے مجسمے کے پیروں کو ڈھانپ لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے علاقے شینگڈو میں بدھا کے عظیم الجثہ مجسمہ ہے جسے یونیسکو نے عالمی ورثہ قرار دیا ہے تاہم سیلابی ریلے سے تاریخی حیثیت کے حامل شاہکار کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سیلابی ریلے نے شینگڈو کے اس علاقے میں تباہی مچائی ہے جو سطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے تاہم اس سیلاب نے 70 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کے باعث ایک لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے جب کہ 180 غیر ملکی سیاحوں کو بھی بحفاظت نکالا گیا ہے۔

سیلاب کے پانی سے مجسمے کے پیر کے گرد پانی جمع ہوگیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہے۔ تاریخی اور مذہبی حیثیت ہونے کی وجہ سے یہاں سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو