یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات جاری

یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان آئندہ کے تعلقات پر مذاکرات یورپین داراالحکومت برسلز میں جاری ہیں۔

ان مذاکرات میں یورپین یونین کی نمائندگی بریگزیٹ کے لیے چیف مذاکرات کار مشل بارنئیے او برطانیہ کی نمائندگی ڈیوڈ فراسٹ کر رہے ہیں۔

ان مذاکرات کا بنیادی نکتہ دونوں فریقین کے درمیان بریگزیٹ اور برطانیہ کی یورپین یونین سے مکمل علیحدگی کے بعد کے باہمی تعلقات ہیں۔

یہ مذاکرات گذشتہ کل 18/8 کو شروع ہوئے ہیں اور 21 اگست جمعے کے روز تک جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ برطانیہ اس سال 31 جنوری سے قانونی طور پر یورپ سے علیحدہ ہو چکا ہے۔

لیکن مختلف معاملات کے باعث علیحدگی کے اس عبوری دور میں اس سال 31 دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی تھی۔

برسلز میں جاری مذاکرات کا یہ 7 واں دور ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان آیندہ کے تعلقات کے حوالے سے اب تک کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو