کراچی کی اہم شاہراہوں پر سیوریج کا پانی جمع، سڑکیں بیٹھنے سے ٹریفک بھی متاثر

کراچی کی اہم شاہراہوں پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے کچھ مقامات پر سڑکیں بیٹھ گئیں جب کہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔

زیب النساء اسٹریٹ سے کریم سینٹر جانے والی سڑک، سینٹ پیٹرک چرچ کے سامنے والی سڑک اور کوریڈور تھری پارکنگ پلازہ کے قریب بھی سڑک پر گڑھے پڑ گئے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

اس کے علاوہ دیگر مقامات کی سڑکیں بھی سیوریج کا پانی جمع ہونے کے باعث خراب ہوچکی ہیں۔

آئی آئی چند ریگر روڈ پر کئی دن سے سیوریج کا پانی جمع ہے جسے ٹریفک پولیس نے حفاظتی بیرئیر لگا کر متاثرہ جگہ کو کور کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا تھا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جب کہ حال ہی میں کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کی ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو