انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ

فلپائن کے بعد انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.8 اور 6.9 شدت کے دو زلزلوں سے زمین لرز گئی۔

آج صبح سماٹرا کی مغربی ساحلی پٹی میں 6 منٹ کے وقفے سے دو زلزلے آئے جن کے سبب شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کی شدت کئی کلومیٹر دور تک محسوس کی گئی، جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دوسرے زلزلے کی شدت پہلے کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز 22 سے 26 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

حکام کے مطابق سونامی کا کوئی خطرہ نہیں، زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو