راشد لطیف سب کو دھمکیاں دیتے تھے کہ تمہاری بوری بند لاش ملے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے ساتھی کھلاڑی راشد لطیف پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

اپنے بیان میں سابق کرکٹر سلیم ملک نے الزام عائد کیا کہ سابق کپتان راشد لطیف سب کو دھمکیاں دیتے تھے کہ بوری بند لاش ملے گی۔

سلیم ملک نے الزام عائد کیا کہ راشد لطیف ایم کیو ایم کا نام لیتے تھے، ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو اپنا باپ کہتے تھے، اب کیوں نہیں کہتے۔

سلیم ملک نے مزید کہا کہ جاوید میانداد، راشد لطیف کو لے کر آئے اور راشد نے سب سے زیادہ خنجر انہی کو گھونپے۔

سابق کرکٹر سلیم ملک نے کہا کہ راشد لطیف نے اپنی کپتانی کے لیے پوری ٹیم کو قربانی کا بکرا بنادیا، ایک بوٹی کے لیے پورا بکرا قربان کردیا۔

اس حوالے سے راشد لطیف کا ردعمل جاننے کی کوشش کی گئی تاہم فی الحال ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو