وفاقی حکومت نے پروویڈنٹ فنڈ پر شرح سود کم کردی

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے لیے اسٹیٹ پرویڈنٹ فنڈ اور جنرل پرویڈنٹ فنڈ(جی پی فنڈ) پر شرح سود 2.35 فی صد کم کرکے مالی سال 2019-20ء کیلئے اسے 12 فی صد کردیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے باضابط طور پر سرکلر جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2019-20ء کے لئے اسٹیٹ پرویڈنٹ فنڈ اور جنرل پرویڈنٹ فنڈ(جی پی فنڈ) پر شرح سود 14.35 سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی ہے جبکہ مالی سال 2018-19ء کیلئے اسٹیٹ پرویڈنٹ فنڈ اور جنرل پرویڈنٹ فنڈ (جی پی فنڈ) پر شرح سود 14.35 فیصد اور مالی سال 2017-18ء کیلئے اسٹیٹ پرویڈنٹ فنڈ اور جنرل پرویڈنٹ فنڈ(جی پی فنڈ) پر شرح سود 11.70 فیصد فیصد مقرر کی ہے۔

مذکورہ مالی سالوں کیلئے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ پر اسی شرح کے حساب سے منافع فراہم کیا جائے گا اور اس بارے میں کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس کو بھی تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کے لیے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ اور جی پی فنڈ کی شرح میں دو فیصد سے زیادہ کمی کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو