‘میں نے اعظم خان کو کوئی تھپڑ نہیں مارا’

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ مارنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میں نے اعظم خان کو کوئی تھپڑ نہیں مارا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اعظم خان کو تھپٹر مارنے کی خبر فضول اور بے بنیاد ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مختلف ذرائع ابلاغ پر خبر سامنے آئی تھی کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے۔

خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم سے ملنا چاہتے تھے لیکن ان کے آفس کے باہر انہیں پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے روک دیا تھا جس پر یہ واقعہ پیش آیا تاہم اب شاہ محمود قریشی نے اس خبر کی واضح طور پر تردید کرکے من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو