بی جےپی کے بھارت میں اقلیتوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر نشاندہی کی ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بھارت میں اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

ایک بیان میں محبوبہ مفتی نےکہا کہ بی جے پی نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ دو قومی نظریہ درست تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے ہی نریندر مودی سرکار نے کشمیر کے آئینی حقوق سلب کیے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ بھارتی حکمران جماعت نے اقلیتوں کے حوالے سے جو کچھ کیا اس نے بتا دیا کہ پاکستان بنانے کی سوچ درست تھی۔

گزشتہ برس اگست ہی کے ماہ میں محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے بھارتی حکومت سے تلخ سوال پوچھا تھا کہ ’ کہاں گئی انسانیت، کشمیریت اور جمہوریت؟… وادی میں جان بوجھ کر خوف و ہراس کی فضا پیدا کی جارہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو