وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاحتی مقامات کی سیر کے لیے راولپنڈی میں ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کردیا۔

افتتاح کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے ڈبل ڈیکر بس کا معائنہ بھی کیا۔ ڈبل ڈیکر بس سروس سے شہری راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان سیاحتی مقامات کی سیر کرسکیں گے اور سروس کا روٹ علامہ اقبال پارک سے یادگارِ پاکستان تک ہوگا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لوگ ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے سیاحتی اور تاریخی مقامات کی سیرکرسکیں گے اور ڈبل ڈیکر بس پر سفر کرنے والے بزرگ شہریوں اور خصوصی افراد کو رعایت دی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ بس کا ٹرمینل جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو