مقبوضہ کشمیر، جھڑپ میں 5 بھارتی فوجی ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی مسلح جھڑپ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی مسلح جھڑپ میں بھارتی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے جب کہ متعدد زخمی تھے۔ آج زخمیوں میں سے دو نے اسپتال میں دم توڑ دیا جس کے بعد جھڑپ میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس، کشمیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا تھا۔ جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سے علاقے میں تاحال آپریشن جاری ہے۔

گزشتہ روز ہی اسی علاقے میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے تھے۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو