بھارت کے یوم آزادی پہ پیرس میں بھارتی سفارتکار کشمیری مظاہرین پہ مشتعل

بھارت کے یوم آزادی کی تقریب کے دوران پیرس میں بھارتی سفارتکار کشمیری مظاہرین پہ مشتعل ہوگئے.

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر 15 اگست پیرس میں بھارتی سفارت خانے کے باہر یادداشت لیٹر بکس میں ڈالتے وقت بھارتی سفارت کار کا جموں و کشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال اور ان کے ساتھیوں پر بھارتی سفارتکار کے مشتعل ہوگئے۔

واقعے کے مطابق بھارتی ایمبیسی نے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمانوں کو مدعو کر رکھا تھا، عین اسی وقت جموں و کشمیر فورم کے صدر مرزا آصف جرال کی قیادت میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی سفارت خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کر کے بھارتی سفارت خانہ میں جشن آزادی کی تقریب کو بری طرح متاثر کیا۔

اس کے نتیجے میں بھارتی سفارتکار وہاں ڈیوٹی پر معمور پولیس پر باہر زور دیتے رہے کہ مظاہرین کو وہاں پیچھے دھیکیلا جائے جس کے جواب میں ان کو پولیس اہلکار کمشنر پیرس کا اجازت نامہ دکھاتے رہے، اسی دوران مرزا آصف جرال یادداشت دینے کے لیے مظاہرے سے نکل کر آگے آئے تو بھارتی سفارتکار مزید مشتعل ہو گئے لہٰذا پولیس کی موجودگی کے باعث معاملہ رفع دفع ہو گیا مگر جشن آزادی کی تقریب مظاہرین کے پر جوش نعروں کے باعث صحیح طریقہ سے منعقد نہ ہو سکی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو