فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، 1شخص ہلاک

فلپائن میں 6 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے گھر اور عمارتیں لرز اٹھیں، عمارت کے ملبے تلے دب کر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

فلپائن کے وسطی علاقے زلزلے کی شدت سے لرز اٹھے، کئی مکانات تباہ ہوگئے، بندرگاہ کو بھی نقصان پہنچا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ فلپائن کے بیکول ریجن میں آج صبح آیا ہے، جس کی شدت سینکڑوں کلو میٹر دور تک محسوس کی گئی۔

لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کی شدت سے عمارتوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو اہلکاروں کی کوششیں جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو