سنگین جرائم میں ملوث 196 اشتہاری پنجاب پولیس کیلئے چھلاوا بن گٗئے

پنجاب پولیس کی بلیک بُک میں شامل 196 اشتہاری پولیس کے ہاتھ نہ آسکے جن کے سر کی قیمت ایک سے 20 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق بلیک بُک میں شامل 196 اشتہاری سنگین جرائم میں ملوث ہیں جب کہ بلیک بُک اشتہاریوں میں گوجرانوالہ ریجن پہلے، ڈی جی خان دوسرے اور لاہور تیسرے نمبر پر ہے۔

ایک سے 20 لاکھ روپے سر کی قیمت والے اشتہاری پنجاب پولیس کے لیے چھلاوا بن چکے ہیں۔

ریکارڈ کے مطابق گوجرانوالہ ریجن کے 47 ، ڈی جی خان کے 40 اور لاہور ریجن کے 28 اشتہاری بلیک بک میں شامل ہیں۔

دوسری جانب شیخوپورہ ریجن کے 23، سرگودھا اور فیصل آباد کے 17 اشتہاری بلیک بُک میں شامل ہیں جب کہ ملتان کے 9، بہاولپور، راولپنڈی اور ساہیوال کے 5، 5 اشتہاری پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے اشتہاریوں کو جلد ہی دھر لیا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو