سابق کرکٹرز کے منہ نوٹوں سے بند کرنے کا نسخہ تیار

ذرائع کے مطابق ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچز کیلیے انٹرویوز کے مراحل مکمل ہوگئے، شعبہ کوچنگ کے سربراہ گرانٹ بریڈ برن نے فہرست ڈائریکٹر ندیم خان کے حوالے کردی ہیں، اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کی منظوری کے بعد ناموں کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔

پی سی بی کے خزانے سے فیضاب ہونے والوں کی فہرست میں نام درج کرانے کے خواہشمندوں میں پاکستان کرکٹ کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں، جنھیں اس سے پہلے وسیم خان اینڈ کمپنی نے مسترد کردیا تھا، اب یہ معروف سابق کرکٹرز بورڈ کی چھتری تلے ہم خیال بن کر صرف 2 ٹیسٹ اور دو ون ڈے میچز کھیلنے والے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کی سربراہی میں کام کریں گے۔ یہ سب کھلاڑیوں کو کرکٹ کے گْر سکھا کر ملکی خدمت کے نام پر ہر ماہ لاکھوں روپے اپنے اکاونٹس میں منتقل کرنے کیلیے بے چین ہیں۔

محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ بنائے جانے کی اطلاعات ہیں، عبدالرزاق کو آل راؤنڈرز کی صلاحیتیں نکھارنے کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے، پیسرز کے لیے شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو