فیصل آباد پولیس کے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی کو پکڑنے کیلئے چھاپے

فیصل آباد پولیس نے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ملک بنیامین اور ان کے 2 دوستوں کے خلاف ہوائی فائرنگ کا مقدمہ درج ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہمایوں نگر کے علاقے میں ایک کار سے خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس پرگشت پر معمور تھانہ صدر کے سب انسپکٹر نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ایک شخص عارف پکڑا گیا جب کہ باقی دو ساتھی فرار ہو گئے۔

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا ہے گاڑی میں ان کے ساتھ قومی کبڈی ٹِیم کے کھلاڑی ملک بنیامین بھی تھے جو کہ فرار ہو گئے۔

پولیس نے ملک بنیامین سمیت 3 افراد کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو