آرمی چیف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے سعودی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الروئیلی اور سعودی کمانڈر جوائنٹ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود سے ملاقات بھی کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں فوجی تربیتی تبادلے سمیت دونوں ملکوں کے فوجی تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

اس سے قبل آرمی چیف سعودی عرب پہنچے تو ان کا استقبال سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الروئیلی نے کیا۔ سعودی وزارت دفاع میں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو