اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو طیاروں کو ایمرجنسی صورتحال کا سامنا

اسلام آباد ائیرپورٹ پر دو طیاروں کو ایمرجنسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب کہ دونوں واقعات میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا لیکن طیاروں کو نقصان پہنچا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ راولپنڈی فلائنگ کلب کے چھوٹے سیسنا طیارے کو پیش آیا، لینڈنگ کے دوران سیسنا طیارے کے نوز ویل کی ہوا نکل گئی جس کی وجہ سے طیارہ رن وے پر ہی رک گیا بعد میں سیسنا طیارے کو ٹو کرکے رن وے سے ہٹایاگیا۔

اس دوران کراچی سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز کو لینڈنگ سے روک دیا گیا تاہم سیسنا طیارے کو رن وے سے ہٹانے کے بعد طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی، یہ طیارہ کراچی سے اسلام آباد پہنچا تھا۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہی ایک دوسرے واقعے میں ائیربلیو کے طیارے کو رن وے پر دوڑتے ہوئے ایمرجنسی بریک لگا کر ٹیک آف سے روکا گیا۔

طیارہ اسلام آباد سے کراچی کے لیے ٹیک آف کرنے والا تھا، ایمرجنسی بریک لگنے کی وجہ سے طیارے میں مسافروں کو شدید طور پر جھٹکا لگا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ائیر بلیو کے ائیربس 321 طیارے کے ائیر اسپیڈ انڈیکیٹر میں خرابی کی نشاندہی ہوئی تھی بعدازاں کراچی آنے والی ائیر بلیو کے مسافروں کو لانچ میں شفٹ کیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو