جنوبی کوریا کی معروف اداکار جوڑی کے درمیان بھی مہنگی طلاق ہوگئی

فلمی ستاروں اور بزنس ٹائیکونز کی شادیاں بھی مہنگی ہوتی ہیں اور طلاق بھی اربوں روپے کی۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی اداکار جوڑی سانگ جونگ کی اور سانگ ہائی کیو کی 2016ء میں شادی ہوئی تھی اور اداکار نے گذشتہ سال طلاق کے لیے عدالت میں اندراج کروایا تھا۔

تاہم اب دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت دونوں کے پاس موجود اثاثے مشترکہ طور پر تقسیم کیے جائیں گے اور اس طرح 85 ملین ڈالرز کے اثاثے دونوں میں تقسیم ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان اثاثوں میں زیادہ تر حصہ اہلیہ سانگ ہائی کیو کا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا میں اب تک کی سب سے مہنگی طلاق امیزون کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کی ہوئی ہے، اس علیحدگی کے نتیجے میں ان کی اہلیہ کو طلاق کے بعد 35 ارب ڈالر ملے تھے۔

جس سے ان کی بیوی دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن گئی تھیں۔

معروف چینی ٹیک کمپنی کے مالک نے اپنی بیوی یوان کو طلاق دی جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 6 ارب 50 کروڑ ڈالر سے 3 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی۔

بھارتی اداکار ریتھک روشن نے بھی طلاق کے بعد اپنی اہلیہ سوزین کو 50 ملین امریکی ڈالرز ادا کیے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

اسی طرح کی مزید پوسٹس

مینو